عدالت نے بابر اعظم کے خلاف حکم جاری کر دیا

بابر اعظم مشکل میں پڑ گئے، عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے خاتون کی جانب سے قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم پر ہراساں اوربلیک میل کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔

دائر کردہ درخواست میں حامزہ مختار نے الزام لگایا تھا کہ بابر اعظم کی ایما پر انہیں بلیک میل کیا جا رہا اور دھکمیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بابر اعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور ان کی جگہ ان کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوا اور انہوں نے مہلت مانگی لیکن بابر اعظم دی گئی مہلت ختم ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے اور ان سے کوئی انکوائری نہیں کی جاسکی۔

جس پر لاہور کی سیشن کورٹ نے بابر اعظم کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ 23 نومبر 2020 کو حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی تعلقات اور اسقاطِ حمل جیسے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درک کروانے کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments