نارووال پولیس کی کاروائی

نارووال(بیورو رپورٹ۔رانامحمد مدثر)
نارووال ڈی پی او نارووال کی پروفیشنل کمانڈ میں نارووال پولیس کی قانون شکنوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،بدنام زمانہ ،،چاندی گینگ،،کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار،مختلف وارداتوں میں چھینے جانے والی 5 لاکھ روپے نقدی ،5موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد،گرفتار ہونے والے 3 منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو چرس برآمد،،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق نارووال میں جاری 24/7پولیسنگ کے دوران ڈی پی او نارووال کی پروفیشنل کمانڈ میں تھانہ ظفر وال پولیس نے بین الضلاعی ،،چاندی،،ڈکیت گینگ کے سرغنہ چاند عرف چاندی اس کے ساتھیوں عمران،امیر حمزہ اور حامد کو گرفتار کر کے ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی 5 لاکھ روپے کی نقدی ،5 موٹر سائیکل ،موبائل فونز اور دیگر سامان بر آمد کر لیا،ملزمان سے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ٹریس ہوئیں،برآمد ہونے والا مال مسروقہ قانونی طریق کار کے مطابق اصل مالکان کو واپس کیا جا رہا ہے،ادھر ڈی پی او نارووال کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان، اسماعیل اور فواد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 28 کلو چرس بر آمد کر لی،ملزمان یہ چرس ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے،برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے،ڈی پی او نے بہتر کارکردگی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد اورنقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments