موبائل کا وہ خفیہ بٹن جس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

امریکی معروف موبائل کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فونز کے لیے اپنے حالیہ آپریٹنگ سسٹم کو اپڈیٹ کرنے کے بعد اس میں ایک کسٹمائزڈ بٹن شامل کیا ہے جو متعدد صارفین کو نہیں معلوم ہے۔

ایپل کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14، 16 ستمبر کو ریلیز کیا تھا، اس آپریٹنگ سسٹم میں خاموشی سے ایک بیک ٹیپ فیچر شامل کیا گیا ہے جس میں آئی فون کی پشت کو ٹیپ کر کے کچھ ٹاسکس انجام دیے جاسکتے ہیں۔

اس بٹن کو فعال کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں، اس کے بعد ایکسس ایبلٹی کے آپشن میں داخل ہوں، ٹچ آپشن میں جائیں جہاں نیچے آپ کو بیک ٹیپ دکھائی دے گا۔

اسے منتخب کرنے کے بعد آپ سلیکٹ کرسکیں گے کہ اس بٹن کے ذریعے آپ کیا ٹاسک سر انجام دے سکتے ہیں۔

اس میں ڈبل ٹیپ یعنی 2 دفعہ ٹیپ پر مختلف اور تین مرتبہ ٹیپ پر مختلف فنکشن بھی منتخب کیا جاسکتے ہیں، زیادہ تر صارفین اس وقت ڈبل ٹیپ کو اسکرین شاٹ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بٹن لاک اسکرین پر بھی کام کر سکتا ہے جبکہ اس وقت بھی کام کرسکتا ہے جب فون میں پہلے سے کوئی ایپ کھلی ہوگی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments