نارووال- چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل چوہدری منیر حسین چاہل کا عوام الناس کے لیے پیغام

نارووال(بیورو رپورٹ۔رانامحمد مدثر)نارووال چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل چوہدری منیر حسین چاہل نے کہا ہے کہ کو رونا ایک مہلک وباء ہے اور احتیاط میں اس کی شفاء ہے اس لئے شہریوں کو چا ہیے کہ وہ کورونا وباء سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور حکو مت پنجاب کی جاری کر دہ ایس او پیز پر بھی رضا کارانہ طور پر عمل کریں۔۔انہوں نے کہا کہ تما م معزز شہری جن کی عمر60سال سے زیا دہ ہے فوری طور پر کور ونا سے بچا ؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے اپنا شنا ختی کار ڈ نمبر1166پر میسج بھیج کر خو دکو رجسٹرڈ کروائیں اور تصدیقی کو ڈ، ویکسین لگوانے کی تاریخ کنفرم ہو نے کا میسج ملنے پر فوری طور پر اپنے مقرر کر دہ سنٹر پر جا کر ویکسین لگوائیں۔چیئرمین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی نارووال اور شکرگڑھ  میں کورونا ویکسین سنٹرز قائم کئے جا چکے ہیں۔جہاں محکمہ ہیلتھ کا عملہ پورا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے شامل آٹھ بجے تک ویکسی نیشن کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تما م معزز مردو خواتین، بزرگ شہری جن کی عمر70سال سے زائد ہے اپنے شنا ختی کا رڈ کے ہمرا ہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر تشریف لائیں اور فوری طور پر اپنی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کروائیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments