نارووال۔ڈپٹی کمشنر ظہیرحسن کا اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز

نارووال(بیورو رپورٹ۔رانامحمد مدثر)
وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت میاں واکی فارسٹ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ٹی او طیب مقصود،سب انجینئر ملک کاشف جاوید اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے میاں واکی پروگرام کے تحت اے سی آفس نارووال میں 2 کنال پر مشتمل آراضی پر میاں واکی فارسٹ بنایا جائے گا جہاں پر 3ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گئے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے میاں واکی فارسٹ ویژن کے خواب کو ہر صورت شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے  میاں واکی فارسٹ پروگرام کے تحت پودے لگائے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments