ویوو نے Zeiss کے اشتراک سے نیا فون X60 Pro پاکستان میں متعارف کروا کر موبائل فوٹو گرافی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا

سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے آج باقاعدہ پاکستان میں پروفیشنل فوٹو گرافی کی صلاحیت رکھنے والے منفرد فیچرز، بے مثال ڈیزائن اور تیز ترین کارکردگی کا حامل جدید اور اعلیٰ ترین سمارٹ فونX60 Pro متعارف کر وا دیا گیا۔ X60 Proویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے کہ جنہیں آپٹکس کی اور آپٹو الیکٹرانکس کے شعبہ میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISSکے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ امیجنگ کے بلند ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے ویوو کے جدید ترین ڈیزائن پر ZEISS کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ویوو X60 Proموبائل فوٹو گرافی کے تجربے کو جدت اور اعلیٰ ترین معیار کی ایک نئی جہت سے روشناس کرے گا ۔ 

 اس یادگار موقع پر ویوو پاکستان کے سی ای و ایرک کو نگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ’ ’پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی اورویڈیو گرافی کی جدید ترین خصو صیا ت سے آرا ستہ X سیریز کے سب سے پہلے سمارٹ کو متعارف کروانا ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔ مو با ئل فوٹو گرافی کو جد ت سے ہم کنا ر کرنا ، ویو و کی طویل المیعاد کاروباری حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ تھا ، جس کی تکمیل کے لیے ہم نے 175سال سے آپٹکس کی دنیا میں لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISS کے ساتھ اشتراک کیا گیا اور اس معروف ادارے کے ساتھ مل کر اب X60 series کی مصنو عات کا انقلا ب آفریں امیجنگ سسٹم تیا ر کیا جارہا ہے ۔ بہترین نتائج کا حامل X60 Pro اسی سیریز کا شاہکار سمارٹ فون ہے ۔جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0، ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0اور دیگر جدیدخصو صیات سے مزین X60 Pro صارفین کو مختلف مناظر اور صورت حال کی وسیع رینج کے حوالے سے پیشہ ورانہ معیا ر ات کے عین مطابق Ultra-stable طریقہ سے تصاویر اتارنے ا ور ویڈیو بنا نے کی سہو لت فراہم کرتا ہے ، لہٰذا مو بائل فوٹو گرافی میں جدت کی ایک نئی سمت کی جانب یہ پہلا قدم ہے ‘‘۔ 

 X60 ProUltra-Thin Quad-Curveڈیزائن میں دستیاب ہے جس میں تین ریئر کیمروں (48میگا پکسل Ultra-wide Gimbal کیمرہ + 13میگا پکسل وائیڈ اینگل + 13میگا پکسل پوٹریٹ ریئر کیمرہ ) کے ساتھ 32میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بھی مو جو د ہے۔ اس ڈیو ائس کی پاور ، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ ، غیر معمولی کار کر دگی کے حامل اعلیٰ تر ین سما رٹ فو ن استعمال کر نے والے صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لے گی ۔ویوو X60 ProQualcomm Snapdragon 870 پر چلتا ہے جوہر سطح پر بہتر کارکردگی دکھا تے ہو ئے ،صارفین کے لیے سمار ٹ فون کے روزمرہ استعمال کو بہتر اور تیز تر بنا تا ہے ۔اس سمارٹ فون میں نہ صرف سی پی یو اور جی پی یوکی کار کر دگی میں معقول حد تک اضا فہ کیا گیا ہے بلکہ یہ انرجی ایفیشنٹ پر اسیسرز 5Gبیس بینڈ ز سے بھی منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ صا رفین 5Gوائرلیس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو کر بجلی کی طرحتیز سپیڈ سے بنا کسی تعطل فائدہ اٹھا سکیں۔ 

 صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویووX60 Pro میں 4200mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 33Wکی تیز ترین چارجنگ ٹیکنا لو جی سے منٹوں میں چارچ ہو جاتی ہے۔صارفین کو بہترین sensory experience فراہم کرنے کے لیے ویوو X60 Proکا 120Hzری فریش ریٹ اور 240Hzریسپانس ریٹ اس کے AMOLEDڈسپلے پرہر کو نے تک (edge-to-edge) مو ٔثر ہے ۔ قیمت اور دستیابی:ویوو کا نیا X60 Proاس وقت پاکستان بھر میں129,999/-روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دو دلکش رنگوں (Blueاور Black) میں دستیاب ہے۔ فون کو 6اپریل 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

  کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX60 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ما ہ ، چھ ما ہ کے لیے )بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments