سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار، پیغام جاری کر دیا

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے مشہور اور کرکٹ کے کامیاب ترین کھلاڑی سچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا یے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سچن نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا اور فیملی کا کورونا ٹیسٹ کروایا گھر والوں کی رپورٹ منفی جبکہ سچن کی مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں کورونا جیسی مہلک وباء میں خدمات سر انجام دینے والے ہیلتھ کئیر اسپیشلسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments