آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابراعظم ، ویرات کوہلی کو پہلی پوزیشن سے محروم کرنے کے قریب

پاکستانی کپتان کا اپنے بھارتی ہم منصب سے فاصلہ صرف 20 پوائنٹس کا رہ گیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31 مارچ 2021ء ) پاکستانی کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کےمزید قریب پہنچ گئے ہیں، یہ پوزیشن اس وقت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے قبضے میں ہے۔ ہندوستانی کپتان نے پچھلے ہفتے انگلینڈ کے خلاف پونے میں دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں 66 اور 7 رنز بنائے تھے جس کے نتیجے میں وہ 11 قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوگئے تھے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے بابراعظم جن کے پاس 837 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ، اب کوہلی سے صرف 20 پوائنٹس کی دوری پر ہیں ، جو 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی اوپنر روہت شرما مذکورہ ون ڈے سیریز میں ففٹی سکور کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مزید 11 پوائنٹس سے محروم ہوگئے۔ وہ فی الحال 825 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ سنچورین میں 2 اپریل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستانی کپتان کے پاس ہندوستانی بلے باز کو پیچھے چھوڑنے کا سنہری موقع ہے۔ کوہلی 22 اکتوبر 2017ء سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments