پہلا ون ڈے،پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب

سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2021ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم نے کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں سکور آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے شان دار شراکت کے دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 104 گیندوں پر سنچری مکمل کی،انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے ،وہ 103 رنز بنا کر نارٹجے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مام الحق اور محمد رضوان کے درمیان شراکت بھی طول نہیں پکڑ سکی اور 193 پر امام الحق 70 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے دانش عزیز 3 اور آصف علی دو رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان اور شاداب خان نے اچھی شراکت کی اور سکور 256 رنز تک پہنچایا، محمد رضوان اہم موقع پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لائے لیکن آخری اوور کی پہلی گیند پر تب آؤٹ ہوئے جب جیت کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے۔فہیم اشرف نے 3 رنز بنانے کیلئے 5 گیندوں کا انتظار کروایا اور آخری گیند پر رن بنا کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح دلائی، فہیم اشرف 10 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنیوالے ایڈن مرکرام کو بھی 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند پر 19 رنز کے ساتھ پویلین پہنچا دیا، ٹمبا باووما بھی ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر اور ڈیوسن نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 166 تک پہنچادیا۔ ڈیوڈ ملر 50 رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے۔ راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری اوورز میں اینڈیلے فیفلکوایو نے راسی وینڈر ڈیوسن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوسن 105 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف 2،2 محمد حسنین، فہیم اشرف، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments