بلائنڈ کرکٹ: پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے

سلہٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2021ء ) بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، بدر منیر نے 4 چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ معین اسلم نے 33 رنز بنائے اور کپتان نثار علی نے 30 رنز کی شراکت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کی طرف سے اجے ٹیڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل یہ میچ 4 اپریل کو کھیلا جانا تھا لیکن لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments