کورونا وائرس،انڈیا میں ایک دن میں 93 ہزار سے زیادہ متاثرین، 500 اموات

نئی دہلی ( این این آئی۔ 04 اپریل2021ء) رواں ہفتے انڈیا میں کورونا کے نئے متاثرین کی جو تعداد سامنے آئی ہے، اس کی بنیاد پر انڈیا کو دنیا میںکورونا انفیکشن کا موجودہ ہاٹ سپاٹ کہنا غلط نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا میں 93 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی اور کووڈ 19 کے باعث 500 سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔ یہ تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔روزانہ کی تعداد میں کورونا انفیکشن کے نئے متاثرین کے حساب سے انڈیا نے امریکہ اور برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انڈیا نے کورونا انفیکشن کے نئے متاثرین کے معاملے میں دونوں ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔اوسطاً سات دن تک انڈیا میں کورونا انفیکشن کے جو نئے متاثرین اب سامنے آرہے ہیں وہ بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ایک ہی دن میں ستمبر 2020 کے دوران انڈیا میں کووڈ 19 کے 90 ہزار سے زیادہ متاثرین سامنے آئے تھے تاہم اب ایک بار پھر اسی رفتار سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔کوڈ کی وجہ سے روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد بھی نومبر دسمبر 2020 کی سطح تک پہنچ چکی ہے جب اس وبا کی وجہ سے ملک میں روزانہ 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو رہے تھے۔انڈیا میں کووڈ 19 سے اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 110 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے کل متاثرین کے لحاظ سے انڈیا دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق انڈیا اور برازیل کے مابین زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ہی امریکہ سب سے زیادہ متاثرین کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments