ہاجرہ یامین کی لکھی نظم خواتین کو خوب بھاگئی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین کی جانب سے خواتین کے لیے ایک خوبصورت نظم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو گئی ہے.

ہاجرہ یامین کی لکھی گئی نظم خواتین کو خوب بھاگئی

سنجیدہ کرداروں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے جان ڈال دینے والی اداکارہ یامین ہاجرہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی دو خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ اپنے خوبصورت گھنگرالے بالوں میں پھول سجائے، آنکھیں موندے ہنستے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اور نہایت حسین بھی نظر آ رہی ہیں۔

ہاجرہ یا مین کی جانب سے اپنی تصاویر کے ساتھ انگریزی زبان میں لکھی گئی ایک نظم بھی شیئر کی گئی ہے جو انہوں نے سب ہی خواتین کے نام کی ہے ۔

ہاجرہ یامین کی جانب سے لکھی گئی نظم میں خواتین کو بطور مضبوط اور با وقار شخصیت پیش کیا گیا ہے۔

ہاجرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور نظم پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ہاجرہ یامین کی خوبصورتی سمیت اُن کی نظم کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments