یہ میرے گھر کا برانڈ ہے۔۔۔صنم جنگ اپنے کس رشتے دار کے برانڈ کے لئے ماڈلنگ کرنے لگیں

 کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے لئے ہی نہیں بلکہ سب کے لئے برا دل رکھتے ہیں۔۔۔صنم جنگ بھی ان میں سے ایک ہیں۔۔۔جو دوسروں کے لئے اتنا سوچتی ہیں تو بہن کا حق تو پھر پورا بنتا ہی تھا۔۔۔آج کل صنم اپنی بہن انعم جنگ کے عید کلیکشن کی ماڈلنگ میں کافی مصروف ہیں۔۔۔ انعم جنگ صنم سے چھوٹی ہیں لیکن انہوں نے کپڑوں کے کام کو کرنا پسند کیا اور ان کا انٹرسٹ ہمیشہ سے ہی ڈیزائننگ میں تھا۔۔۔صنم اگر رمضان ٹرانسمیشن کر رہی ہوتیں تو اور بات تھی لیکن اب وہ نہیں کریں گی کیونکہ جیو ٹی وی نے اس بار پھر رمضان ٹرانسمیشن سے اچانک ہی ہاتھ اٹھالئے۔۔۔ 

 بہت لوگ اس بات سے خفا ہیں کہ جیو ساری تیاریاں کروانے کے بعد اپنے ہاتھ اٹھالیتا ہے اور دوسروں کو پریشان کردیتا ہے۔۔۔صنم جنگ بھی انہیں لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے دوسری بار جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کے لئے ہاں کی اور بہت دل سے تیاریاں بھی کیں ۔ اب صنم نا صرف انعم جنگ کے کپڑوں کے لانچ میں مصروف ہیں بلکہ وہ خود بھی بہت جلد ایک برانڈ متعارف کروانے والی ہیں جس کو انہوں نے رمضان سے پہلے لانچ کرنا تھا لیکن اب وہ پلان آگے چلا گیا ہے۔۔۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments