بالی وڈ ہیروئن عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذرہعے دی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ’سب کو ہیلو‘، جیسے ہی انہیں پتا چلا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو انہوں نے فوری طور پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔
عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ’میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں۔‘
’میں آپ سب کی محبت اور تعاون پر شکرگزار ہوں، براہ مہربانی محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘
یاد رہے کہ چند روز قبل عالیہ کے بوائے فرینڈ اور معروف ہیرو رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
رنبیر کپور نے بھی کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد تمام مصروفیات ترکی کر کے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔ اس سے قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکی ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو جمعرات کے روز ڈبنگ سٹوڈیو سے باہر آتے دیھا گیا تھا، دونوں نے ایان مکھرجی کی فلم ’براہماسترا‘ کے لیے ڈبنگ کروائی تھی۔
حال ہی میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی فلم ‘دنگل‘ کی فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، ابھیشک بچن، کانیکا کپور، راکل پریت سنگھ، ورون دھون اور ارجن کپور بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments