ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان

مفتاح اسماعیل کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا

حزبِ اختلاف کےاتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنےوالی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نےکراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کراچی میں این اے 249 پرہونےوالےضمنی انتخاب میں اے این پی نےمسلم لیگ کےرہنما وامیدوارمفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اے این پی نے این اے 249 سےاورنگزیب بونیری کوکھڑا کیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کےحق میں عوامی نیشنل پارٹی نےاپنےامیدوارکودستبردارکرادیا۔ اے این پی سندھ کےجنرل سیکریٹری یونس بونیری کا میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےاس حوالےسےکہنا ہےکہ اے این پی کےامیدوارحاجی اورنگزیب خان پارٹی فیصلےکےتحت مفتاح اسماعیل کےحق میں دستبردارہوئےہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،اپنےفیصلےکرنےمیں آزاد ہیں،پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہےلیکن جمہوریت کیلئےہماری جدوجہد جاری رہےگی۔ یونس بونیری نےیہ بھی کہا کہ صوبائی مشاورتی کونسل سےمشاورت کےبعد مفتاح اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کےحق میں دستبردارہونےوالےحاجی اورنگزیب خان بونیری نےکہا کہ پارٹی فیصلوں کےپابند ہیں،امید ہےمسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگی۔ نون لیگ کےامیدوارمفتاح اسماعیل نےکہا کہ اے این پی کا مسلم لیگ نون کےامیدوارکےحق میں دستبردارہونےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ اے این پی کی حمایت سےہماری امیدوں میں جان پڑجائےگی،نون لیگ کا امیدوارہوں لیکن اے این پی کےساتھ مل کر حلقےمیں کام کرائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےحمایت سےمتعلق کہا تھا کہ پارٹی سےمشورہ کرکے بتائیں گے،تاہم ان کا جواب نہیں آیا۔ واضح رہےکہ مسلم لیگ نون کےرہنما اورسابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کےشوکازپر اے این پی نےگزشتہ روزپی ڈی ایم چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments