وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ایک بار پھر میدان میں آگئیں، جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان پر حیران کن تبصرہ

میرا خیال ہے کہ عمران خان کی بات کو غلط پیش کیا گیا‘جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے

وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ایک بار پھر میدان میں آگئیں، جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان پر حیران کن تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان تبصرہ کیا ہے۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کے بیان پر مبنی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور لکھا کہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔ اگلی ٹوئٹ میں جمائما نے مزید لکھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے یا (عمران خان کی)بات کو غلط پیش کیا گیا ہے کیونکہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments