فلپائن میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو ایسی سزا دی گئی کہ وہ ………………؟ افسردہ کر دینے والی خبر آنے کے بعد پوری دنیا میں سنسنی پھیلا گئی

فلپائن میں کرفیو نما لاک ڈان میں باہر نکلنے والا شخص پولیس کی جانب سے 300 اٹھک بیٹھک کی سزا کے دوران جان کی بازی ہار گیا

فلپائن میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو ایسی سزا دی گئی کہ وہ ………………؟ افسردہ کر دینے والی خبر آنے کے بعد پوری دنیا میں سنسنی پھیلا گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلپائن میں کرفیو نما لاک ڈان میں باہر نکلنے والا شخص پولیس کی جانب سے 300 اٹھک بیٹھک کی سزا کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ اہلِ خانہ کا بیان ہے کہ 28 سالہ ڈیرن شام 6 بجے کے بعد گھر سے پانی کی بوتل خریدنے نکلا تھا کہ پولیس نے اسے پکڑلیا اور 300 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا دی۔ وہ اس کی شدت برداشت نہ کرسکا اور انتقال کرگیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 28 سالہ ڈیرن ماناگ تین اپریل کی شام 6 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلا تھا اور ایک پانی کی بوتل خریدنا چاہتا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے بطور سزا دیگر لوگوں کو سو سو مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے کا کہا لیکن ڈیرن جب ایک ہی دفعہ میں ناکام ہوگئے تو گنتی دوبارہ شروع کی گئی اور اس طرح بار بار اٹھک بیٹھک سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔ ڈیرن منیلا کی نواح میں ایک چھوٹے سے گاؤں ٹرائے ایس کے رہائشی تھا۔وہ جیسے تیسے گھر پہنچا اور درد و تھکاوٹ سے چور تھا۔ ایک اور شخص نے اسے دو گھنٹے بعد گھر پہنچایا۔ گھر کے دروازے پر ڈیرن لیٹ گیا اور گھسٹ کر چلنے لگا بعد ازاں اسے جھٹکے پڑنے لگے، تھوڑی دیر بعد ڈیرن کا رنگ جامنی پڑگیا اور اس کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments