پاکستانیوں پر کورونا وائرس کے وار تھم نا سکے، کتنے نئے کیسز سامنے آئے؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ ہوشر باء خبر سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام میں کھلبلی مچ گئی

پاکستان مین عالمی وباکورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایک بار پھر صرف ایک دن میں 102 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستانیوں پر کورونا وائرس کے وار تھم نا سکے، کتنے نئے کیسز سامنے آئے؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ ہوشر باء خبر سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مین عالمی وباکورونا کی تیسری لہر کے دوران ایک بار پھر صرف ایک دن میں 102 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں عالمی وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک دن میں مزید 4 ہزار 004 مثبت کیسز سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ملک بھر میں مزید 4 ہزار 004 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 700,188 ہوگئی، اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 238، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، صوبہ خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 ہزار 775، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 064 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments