لاہور میں جعلی مجسٹریٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور میں کاہنہ کے علاقے سے جعلی مجسٹریٹ پکڑا گیا۔

تھانہ کاہنہ پولیس کے مطابق جعلی مجسٹریٹ لیاقت علی مین اسٹاپ کاہنہ کے نزدیک ایک ہوٹل سے پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملز م جعلی مجسٹریٹ بن کر کارروائیاں کرتا تھا اور لوگوں کو دھمکاتا تھا،  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جعلی کارڈ اور سبز رنگ کی پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments