چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا

چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا۔۔۔۔لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں

فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے

دینے کو تیار ہیں۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ایف آئی اے نے شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث 7افراد دھر لیے لاہور(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 7ہو گئی ہے۔شوگر سٹہ مافیا کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کریک ڈاون

شروع کر دیا ہے، کارروائی کے دوران تین بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمار گرفتار ہوئے۔اس کے بعد ایک اور کارروائی کے نتیجے میں مزید 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان شوگر بروکر ہیں اور مل مالکان سے مل کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاونٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments