شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے قریب متعدد میزائل فائر کیے گئے تاہم شامی دفاعی نظام کے باعث متعدد میزائل اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ ہوگئے، ایک میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے باعث 4 فوجی زخمی ہوگئے اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔