فواد عالم کی”خود کش محبت” کی پہلی جھلک

واد عالم نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی ویب سیریز کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے اداکاری کے میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔

’خود کش محبت‘  کے نام سے بننے والی اس ویب سیریز کےمنٹ 21 سکینڈ کے ٹریلر کا آغاز اذان سے ہوتا ہے جس کے فوری بعد مدرسے کا منظر دکھایا گیا جس میں بچے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔فواد عالم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ’ مجھے امید ہے جس طرح آپ لوگوں نے مجھے کرکٹ کے میدان میں پسند کیا ہے اسی طرح اداکاری کے میدان میں بھی پسند کریں گے‘ آپ کی محبت، سپورٹ اور دعائیں میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

اگلے منظر میں فواد عالم برقعہ میں ملبوس ایک لڑکی سے اظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں۔ فواد عالم کی محبت کا علم جب لڑکی  کے گھر والوں کو ہوتا ہے وہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان پر تشدد کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا، بعد ازاں انہیں پولیس بھی بدترین تشدد کا نشانہ بناتی نظرآتی ہے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments