پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر، اہم ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ

جون میں شیڈول پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09 اپریل 2021ء ) پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر، اہم ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ، جون میں شیڈول پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑی۔ اس حوالے سے ۔آئرلینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے گراؤنڈ دینے سے معذرت کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں رہی۔پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز

دستیاب نہیں

ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئٹی میچ کل 10اپریل کو جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا۔ شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments