کورونا نے مزید 100 افراد کی جان لے لی؛5 ہزار سے زائد نئے کیس

جان لیوا وائرس نے مزید 100 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 069 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,688,89 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 715,968 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284 ، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923، خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، اسلام آباد میں 64 ہزار 902، بلوچستان میں 20 ہزار 178، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments