ایران نے نئے سینٹری فیوجز سے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی

 بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایران نے نئے سینٹری فیوجز کو استعمال میں لاتے ہوئے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

ایرانی شہر نطنز کی زیر زمین تنصیب میں صدر حسن روحانی نے ایک سو چونسٹھ نئے سینٹری فیوجز کا افتتاح کیا اور یہ تقریب ایرانی ٹیلی وڑن پر لائیو دکھائی گئی۔ نئے ماڈل کے یہ سینٹری فیوجز زیادہ اور بہتر کوالٹی کا یورنیم افزودہ کر سکتے ہیں۔ ایران کی طرف سے یہ اقدامات بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ سن 2015 کے ایٹمی معاہدے کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments