کورونا میں شدت؛پنجاب کے میڈیکل کالج اور نرسنگ اسکول بند

کورونا میں شدت کے بعد پنجاب میں کل سے 10 دن کے لیے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبےکے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز  12اپریل سے 10دن کے لیے بند رہیں گے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نےلاہور سمیت صوبےکے7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں4 شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20 اپریل تک بند رہیں گی۔

ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments