چھوٹی سی گاڑی پر پورا گھر لاد دیا، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

میکسیکو کے ایک رہائشی نے حال ہی میں گھر کی منتقلی کے دوران گھر کا سارا بھاری سامان ایک چھوٹی گاڑی پر اس طرح لادا کہ وہ ایک بلڈنگ کی طرح دکھائی دینے لگی، اس کی ویڈیو بھی ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں جو گاڑی نظر آ رہی ہے وہ فورڈ موٹر کمپنی کے ایف 150 پک اپ ٹرک کی ہے، ویڈیو بتاتی ہے کہ یہ گاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس ویڈیو پر دل چسپ تبصرے کیے اور اس شخص کی مہارت کی تعریف بھی کی، تاہم بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

میکسیکو کے رہائشی نے پک اپ پر میٹرس، کرسیاں، بیڈ فریم، ڈریسرز، تختیاں، میزیں اور یہاں تک کہ گیس کا ٹینک بھی لوڈ کر دیا تھا۔ ویڈیو میں پک اپ ٹرک کو ایک مصروف سڑک پر نہایت آہستگی سے چلتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران سامان بھی کبھی ایک تو کبھی دوسری طرف سرکتا ہے، تاہم سامان کو رسیوں سے اچھی طرح باندھا گیا ہے۔

ایک ٹک ٹاک صارف نے اس پر از راہ مذاق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشہور ٹائل میچنگ ویڈیو گیم ٹیٹرس برسوں تک کھیلنے کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ گھر کے مالک نے مہارت سے گاڑی پر سارا سامان لاد دیا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ تو فن کاری ہے، اسے تو میوزیم میں رکھا جانا چاہیے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments