اگر پٹرول کے فی لیٹر نرخ دو روپے کم کر دیئے جائیں تو کیا عوام کے لئے اتنا ریلیف کافی ہوگا؟ گرما گرم خبر آنے کے بعد شہریوں میں ایک نئی تشویش کی لہر پھیل گئی

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

اگر پٹرول کے فی لیٹر نرخ دو روپے کم کر دیئے جائیں تو کیا عوام کے لئے اتنا ریلیف کافی ہوگا؟ گرما گرم خبر آنے کے بعد شہریوں میں ایک نئی تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی (اوگرا)نے پٹرولیم ڈویژن حکام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کر دی۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی۔ جس کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 111.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments