شہباز شریف کی رہائی پر حکومت کے علاوہ اور کون کون پریشانی میں مبتلا ہو چکا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد قومی سیاست سمیت ملک بھر میں تہلکہ خیز ہلچل مچ گئی

بہت سے حلقوں میں گونج تھی کہ شہباز شریف کی ضمانت ہو سکتی ہے جبکہ حکومت سے زیادہ مسلم لیگ کے اندر ایک بڑے حلقے کو پریشانی ہے

شہباز شریف کی رہائی پر حکومت کے علاوہ اور کون کون پریشانی میں مبتلا ہو چکا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد قومی سیاست سمیت ملک بھر میں تہلکہ خیز ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر حکومت سے زیادہ مسلم لیگ ن کا ایک بڑا حلقہ پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے حوالے سے 24 گھنٹے پہلے ہی فیصلہ ہوگیا۔جو لوگ جہانگیر ترین کے حوالے سے ملنا چاہتے تھے انہیں پیغام دے دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے حلقوں میں گونج تھی کہ شہباز شریف کی ضمانت ہو سکتی ہے۔ جب کہ حکومت سے زیادہ مسلم لیگ کے اندر ایک بڑے حلقے کو پریشانی ہے۔حمزہ شہباز نے پنجاب میں اپنا مورچہ بنا لیا ہے۔مریم نواز خاموش ہو گئی ہیں۔اب سب سے بڑی پریشانی مریم نواز اور اس کے کیمپ میں بنی ہوئی ہے۔ اب بیماری بہانہ بن گئی ہوئی ہے۔ رانا عظیم نے مزید کہا کہ مریم نواز عید الفطر لندن جاکر نہیں کریں گی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments