رانا ثنااللہ پردہشت گردی کا مقدمہ کیوں ہوگا؟حکومت نےبتا دیا

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ نےسرکاری افسران کودھمکیاں دیں

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ نےسرکاری افسران کودھمکیاں دیں،حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ ان کےبیان پر ان کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔ ڈی ایچ کیوراولپنڈی کےدورے کےموقع پرمیڈیا سےبات کرتےہوئےوزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرہےکہ اس وقت حالات بہتراورقابومیں ہیں،رسول اللہﷺ سےمحبت ہمارے ایمان کا جزوہے، لیکن ان کی ذات پرسیاست کرنا درست نہیں،اورحضورﷺ کی ذات کواپنےذاتی مفادات کےلئےاستعمال کرنا توقطعی غلط ہے،ماضی میں ہم نےفرقہ وارانہ فسادات دیکھےاورجب ان پرتحقیق کی توپتہ چلا کہ ایسی جماعتوں کوبھارتی ایجنسی را کا تعاون حاصل تھا،اس میں دورائےنہیں کہ ہمارے لوگ نہ چاہتےہوئےبھی دشمن ملک کےہاتھوں استعمال ہوجاتےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسےفتنےجن سےملک کمزورہو،دنیا میں ملکی ساکھ متاثرہوان کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ جوچاہیں کرتے رہیں،حکومت پاکستان اپنےقانون نافذ کرنےوالےاداروں خصوصاً چاروں صوبوں کی پولیس کومبارکباد پیش کرتی ہےجنہوں نےاس فتنےکو ناکام بنایا۔ پاکستان دنیا کا پانچویں بڑا اورایٹمی طاقت والا ملک ہے،دنیا کی سپرپاورامریکا افغانستان میں فتح یاب نہ ہوسکی لیکن پاکستان نے ایسےعناصرکوشکست دی جن کےخلاف امریکا نبرد آزما تھا،پاکستان کی ریاست بالکل کمزورنہیں،اگرکسی کوکوئی شک ہےتووہ دورکرلے، ہمارے ملک میں جمہوریت ہےاورمختلف نقطہ نظروالوں کےمؤقف کوسنا جاتا ہےاسی کوجمہوریت کہتےہیں، لیکن کوئی یہ سمجھےکہ ہم حکومت کوبلیک میل کرلیں گےیا حکومت کوطاقت کےزورپرزیرکریں گے تواپنی غلط فہمی دورکرلے۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ مذہبی جماعت کےخلاف کارروائی اوراسےکالعدم قراردینےکا فیصلہ کسی ملک یا بین الاقوامی طاقت کےزور،ڈریا دباؤ پرنہیں کیا،بلکہ یہ فیصلہ ہماری اپنی حکومت کا تھا،اس فیصلےمیں سب سےپہلےوزارت داخلہ،اس کےبعد ہرصوبےکی حکومت نےمل کر ایکشن لیا،اورثابت کیا کہ ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جس نےپاکستان میں سیاست کرنی ہےوہ آئین کی حدود میں رہ کرسیاست کرے،بانی ایم کیوایم بننےکی کوشش نہ کی جائے،اگراداروں کےخلاف بولیں گےیا ان کی ساکھ خراب کرنےیا انہیں بلیک میل کرنےکی کوشش کریں گےتوآپ کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےرہنما رانا ثنااللہ نےگزشتہ روزایک بیان دیا جس میں انہوں نےچیف سیکرٹری پنجاب،کمشنراور دیگرافسران کووہی کہا جوچند روزسےایک انتہاپسند جماعت کہہ رہی تھی،جوزبان رانا ثنااللہ نےاستعمال کی وہی بانی ایم کیوایم نےاستعمال کی تھی،اورآج دونوں کہاں ہیں سب جانتےہیں،حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ رانا ثنااللہ کےخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائےگا،اوران کے خلاف کارروائی ہوگی،کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ہمارے سرکاری افسران یا ان کےاہل خانہ کودھمکیاں دے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments