امریکا روس سفارتی تعلقات خطرے میں؟روس نے10 امریکی سفارتکاروں کو نکال دیا

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بتایا کہ انہوں نے 10 امریکی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔روسی سرکاری خبررساں ادارے آرٹی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفنرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کے علاوہ بھی دیگر اقدامات اٹھانے اور پابندیاں لگانے پرغور کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس امریکی فنڈنگ بھی بند کرے گا اور ایسی تمام این جی اوز پر بھی پابندی لگائی جائے گی جو کسی بھی انداز سے روس کے اندرونی امور میں مداخلت کی مرتکب ہوں گی۔

سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ اس وقت امریکہ کے 450 سفارتکار روس میں موجود ہیں جبکہ روس کے امریکہ میں 350 سفارتکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اتنے ہی سفارتکار روس میں رکھے جتنے ہمارے اس کے ملک میں کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے بھی گزشتہ روز روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے روسی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکالا تھا۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم مزید ایسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں جس کی وجہ سے امریکی مفادات کو مزید دھچکہ لگے اور اسے معاشی طور پر نقصان ہو لیکن فی الحال مزید کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھا رہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments