بلڈ پریشر کا ہائی ہونا خطرناک ہوسکتا ہے لیکن جسم کے ان حصوں کے مساج سے بلڈ پریشر کو نارمل کریں

ہائی بلڈ پریشر کو ایک چھپا دشمن قرار دیا جاتا ہے یہ بہت ساری دیگر بیماریوں کا سبب بھی ہوتا ہے اس بیماری کے مریض تاعمر پرہیز کے ساتھ ساتھ دواؤں کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی بھی وقت یہ ایک دم ہائی ہو سکتا ہے جو کہ انسانی جان کے لیۓ خظرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ جس کا اندازہ فوری طور پر ہونے والے سر درد اور چکر آنے سے لگایا جا سکتا ہے آج ہم آپ کو جسم کے کچھ پریشر پوائنٹ کے مساج کے طریقے بتائيں گے جن کو آزما کر بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے- ایل وی 3 کا مساجیہ پوائنٹ پیر کی بڑی انگلی اور دوسری انگلی کے درمیان موجود ہوتا ہے جس کو لیور 3 بھی کہا جاتا ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اس جگہ کا مساج اہم کردار ادا کرتا ہے اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبا کررکھیں اور اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے ان جگہ پر پانچ منٹ تک مساج کریں اس سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماہواری کے دنوں میں ہونے والے درد میں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے دردوں میں بھی کمی واقع ہو گی –

 ایل آئی 4یہ مقام انسان کے ہاتھ کے انگوٹھے اور دوسری انگلی کے درمیان میں واقع ہے اس کو چھوٹی آنت کا مقام بھی کہتے ہیں اس جگہ کو دبانے سے اور اس جگہ پر مساج کرنے سے ایک جانب تو بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور گلے میں ہونے والے شدید درد سے بھی افاقہ ملتا ہے-

 پی سی 6یہ پوائنٹ بازو کے اندر کی جانب ہوتا ہے اور یہ پوائنٹ دل سے جڑا ہوتا ہے ہاتھ سے تین انگلی کے فاصلے پر بازو پر اندر کی جانب یہ پریشر پوائنٹ موجود ہوتا ہے جہاں کا مساج دوران خون کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ سر درد اور نظام ہاضم میں ہونے والی کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں بھی اس جگہ کے مساج سے افاقہ ہوتا ہے –

 جی بی 20یہ سر کے پچھلی جانب ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب موجود ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کا تعلق انسان کے پتے سے ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کو ایکٹو کرنے کے لیۓ ان دونوں جگہوں کو ایک منٹ تک دبانا ہوتا ہے اس کو دباتے ہوۓ ہاتھوں کے دباؤ کو ہلکا رکھیں اس سے بلڈ پریشر کے بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے سر درد سے افاقہ ہوتا ہے اور بینائی بھی بہتر ہوتی ہے-

 جی وی 20یہ پوائنٹ سر کے بالکل درمیان میں واقع ہوتا ہے اور اس کا تعلق انسان کے اعصاب سے ہوتا ہے اس جگہ کو ایک منٹ تک دبانے کی صورت میں دماغ کو اور اعصاب کو آرام ملتا ہے جس سے بلڈ پریشر قدرتی طور پر کم ہوتا ہے-

 یاد رہے !یہ مساج اسی وقت فائدہ دے سکتے ہیں جب کہ دوا کا استعمال بھی ساتھ میں کیا جاۓ صرف ان مساج کے طریقوں سے عارضی طور پر تو بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے اس وجہ سے دوا کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال کیا جاۓ

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments