عمران خان کو دہشت گردی کی عدالت پہنچائیں

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب 2014 سےانسداد دہشت گردی کی عدالت سےمفرورہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب 2014 سےانسداد دہشت گردی کی عدالت سےمفرورہیں۔ مریم اورنگزیب نےفواد چوہدری کومشورہ دیتےہوئےکہا کہ فواد صاحب رانا ثنا اللّٰہ سےپہلےعمران صاحب کوانسداد دہشت گردی عدالت چھوڑدیں۔ اپنےایک بیان میں مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران صاحب کےخلاف پرچہ موجود ہےلیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی،عمران صاحب کی ’اوئے،آئی جی،انکوپھینٹا لگائیں‘کی آوازیں ڈی چوک پراب بھی گونج رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران صاحب کی ’پارلیمنٹ پہ لعنت، پورا ملک بند کروں گا‘ کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران صاحب کی ’پی ٹی وی پہ حملہ کرو‘ کی آوازیں ڈی چوک پراب بھی گونج رہی ہیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments