شوہرکا تشدد،گلوکارہ کومل رضوی نے اہم رازسےپردہ اُٹھا دیا

انہوں نےبتایا کہ شادی شدہ زندگی کےدوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہرپیسےنہیں دیتا تھا

گلوکارہ کومل رضوی نےانکشاف کیا ہےکہ وہ شادی کےبعد جب عمان میں موجود تھیں توانہیں شوہرکےسلوک کی وجہ سےکئی مرتبہ بھوکا سونا پڑا تھا ۔اداکارہ نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کےبارے میں پہلی مرتبہ کھل کرگفتگوکی ۔ گلوکارہ نےکہا کہ اگرایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کوبےیارومددگارسمجھےتواس کا پڑھا لکھا ،مضبوط اورخود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔ کومل رضوی نےبتایا کہ میں نے اپنےشوہرکو 6 سال برداشت کیا،وہ ذہنی طورپربیمارتھا اورمجھ پرہاتھ اٹھاتا تھا۔

انہوں نےبتایا کہ شادی شدہ زندگی کےدوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہرپیسےنہیں دیتا تھا،اس وقت عمان میں رہتی تھی اورکوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔ گلوکارہ نےمزید بتایا کہ میں 4 سال قید رہی اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کرکچھ پیسےکمائےلیکن پھرمیں نےٹھان لی کہ کچھ کرنا ہےجس کےبعد کورس کیا اورکھانا پکانا سیکھا، بعد ازاں میں عمان کےسٹورزمیں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔

انہوں نےکہا کہ جب شوہرنےمجھ پرتشدد کرکےزخمی کیا تووالدین کوشک ہوگیا اورانہوں نےمجھےواپس آنےکےلیےکہنا شروع کردیا، پھر ایک دن والد آئےاورمجھےپاکستان واپس لےآئے۔ کومل رضوی نےآج کی خواتین کےلیےپیغام دیتےہوئےکہا کہ وہ شاید پہلی لڑکی ہوں جویہ کہہ رہی ہوں کہ لڑکیوں کےپاس تعلیم ہویا نہ ہولیکن ہنرکاہونا بہت ضروری ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments