شاہد آفریدی کا شعیب ملک کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،جیت کے باوجود مڈل آرڈر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے: سابق کپتان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17اپریل 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کردیا۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’جیت پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، جیت کے باوجود مڈل آرڈر کو ریویو کرنا ہوگا۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم مڈل آرڈر میں کافی عرصہ سے مشکلات کا شکار ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کرنے پرغور کیا جائے‘۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments