حرا مانی نے اپنا ہاتھ کس کے ہاتھ میں دیدیا؟

انہوں نےمزید لکھا کہ ’تمہارا پیارکورونا ویکسین سےزیادہ خالص ہے،تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے

مشہوراداکارمانی نےاپنےمنفرد اندازمیں اہلیہ واداکارہ حرا کےلیےاپنی محبت کا اظہارکرتےہوئےلکھا کہ ’میں جوتمہارے لیےمحسوس کرتا ہوں اسےبیان کرنےکا ہنرغالب کےپاس بھی نہیں ہے۔‘حرا مانی نےشادی کی 13 ویں سالگرہ کےموقع پراپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند خوبصورت تصاویرشیئرکی ہیں جن میں ان کےشوہراداکارثاقب سلمان شیخ عرف مانی حرا کا ہاتھ تھامےہوئےنظرآرہےہیں ۔ اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں حرا نے مانی کیلئے لکھا کہ ’ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور میری کہانی کا دوسرا رخ بھی تم ہی ہو۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’شادی مبارک اور شادی کی سالگرہ مباک ہو۔‘ حرا نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’ 13 سال اور ہر سال پہلے سے زیادہ پریشان کن۔‘ دوسری جانب مانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ گزرے کچھ خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تمہارا پیار کورونا  ویکسین سے زیادہ خالص ہے، تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، تم میری اوزون لئیر ہو ، میر ا 5G نیٹ ورک ہو، میرے سپنوں کی حقیقی سینڈریلا ہو، زندگی تمہارے بغیر بہت بورنگ ہوتی۔ شادی کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔‘ واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی سے 17 اپریل 2008 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments