آمنہ الیاس اور ہاجرہ یامین کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ آمنہ الیاس کی ہاجرہ یامین و دیگر کے ساتھ بنائی گئی ایک دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔ آمنہ الیاس اپنی جاندار اداکاری اور بے باک بیانات کے سبب تو جانی ہی جاتی ہیں مگر اُن کی جانب سے بنائی گئی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز کے بھی انٹرنیٹ پر خوب چرچے رہتے ہیں ۔ آمنہ الیاس کی جانب سے حال ہی میں معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں دونوں ہی اداکاراؤں نے آج کل کی تلخ حقیقت سے بہترین انداز میں پردہ اُٹھایا ہے۔

آمنہ الیاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیسے اکثر اوقات دوست احباب جنہیں ہم خود سے مخلص سمجھتے ہیں وہی دوست ہماری موجودگی میں ہمارے ساتھ میٹھے بول بولتے ہیں اور ہماری غیر موجودگی میں فوراً  ہی ہم  میں موجود خامیاں بیان کرنا شروع کر دتے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں اداکاروں کی جانب سے یہ سبق دیا گیا ہے کہ لوگ آپ کے چہرے پر کچھ اور پیٹھ پیچھےکچھ اور تاثر رکھتے ہیں۔ یہ مزاحیہ اور سبق آموز ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments