ان کی ناک کٹ گئی ۔۔۔پلاسٹک سرجری کا شکار ہونے والے شوبز ستارے

 اپنی شکل سے نا خوش لوگوں کا تو کوئی علاج نہیں۔۔۔انڈسٹری میں کام کرنے والے ہوں یا عام زندگی میں ۔۔۔لوگ اب اپنی شکل کے ساتھ تجربات کرنے سے نہیں گھبراتے۔۔۔کسی کو اپنی ناک نہیں پسند تو کسی کو اپنی آنکھیں چھوٹی لگتی ہیں۔۔۔کسی کو گورا ہونا ہے تو کسی کو جلد ٹائٹ کروا کر جوان بننا ہے۔۔۔ایک دوڑ ہے بہتر سے بہتر دکھنے کی اور اس دوڑ میں کوئی تو منزل تک پہنچ جاتا ہے اور کوئی لڑکھڑا کر گر جاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی پلاسٹک سرجری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو گیا اور کچھ نے بہترین ٹرانسفارمیشن کرلی۔۔۔سب سے زیادہ جس سرجری کا جنون رہا وہ تھی ناک کی سرجری۔۔۔ انڈسٹری میں کئی برے بڑے ناموں نے ناک بالکل ہی بدلوالی۔۔۔ عائشہ خانوہ تمام لوگ جو عائشہ خان کو ایک عرصہ سے اسکرین پر کام کرتا دیکھ رہے ہیں اس بات سے اختلاف نہیں کریں گی کہ عائشہ خان کی ناک ان کے چہرے پر الگ ہی دکھائی دیتی تھی۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ ناک بدلتی گئی اور ایک خوبصورت ستواں ناک کی شکل اختیار کر گئی۔

 غنا علیاب تک کے سارے سلیبریٹیز میں غنا علی وہ واحد ہیں جنہوں نے اپنی ناک کو صحیح کروانے کے بعد اس کا اقرار بھی کیا کہ ہاں میں نے ناک پر کام کروایا ہے۔۔۔ان کی ناک کی شیپ اب بدل چکی ہے اور یہ ایک دفعہ کی سرجری میں نہیں ہوا۔۔۔

 حدیقہ کیانییہ ایک ایسی ناک ہے جسے وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ اتنا بدلا گیا کہ پورا چہرہ ہی اس کی وجہ سے بدلا ہوا سا لگتا ہے۔۔۔آج سے بیس یا پچیس سال والی حدیقہ کی ناک اور آج کی حدیقہ کی ناک میں زمین آسمان کا فرق ہے

 فواد خانفواد خان کے فینز کی تعداد صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ میں بھی ہے لیکن فینز اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ گزرتے وقتوں میں ان کے اس سپر اسٹار کی ناک نے کتنے روپ بدلے ہیں

 زاہد احمدزاہد احمد کی ناک نے تو پوری انڈسٹری کو ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کو حیران کردیا تھا۔۔۔ڈرامہ ’’میں نا جانوں‘‘ میں تو ان کی ناک اتنی زیادہ عجیب لگی کہ لوگوں نے ڈرامہ سے ہی چڑنا شروع کردیا۔۔۔۔کسی کی سمجھ میں نہی آرہا تھا کہ آخر زاہد احمد اتنے بدلے ہوئے کیوں لگ رہے ہیں۔۔۔انہوں نے کچھ عرصہ بعد اپنی ناک پر پھر محنت کی اور پھر یہ چہرہ واپس اپنی جگہ پر آیا۔۔۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments