کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کے بعد خاتون کی حالت خوفناک، حیران کُن تصاویر سامنے آگئیں

خوبصورتی میں اضافے کی خواہش پریشانی کی وجہ بن گئی، کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کے بعد خاتون کی کا چہرہ بگڑ گیا۔

بین الااقوامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی رہائشی سارہ گبسن نے خوبصورتی بڑھانے کی خواہش میں کاسمیٹک سرجری کروائی تاہم ان کی یہ خواہش انہیں مہنگی پڑ گئی، برطانوی خاتون کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کے بعد خوفناک سائیڈ افیکٹس کا شکار ہو گئیں اور ان کا چہرہ پھول گیا۔

برطانوی خاتون سارہ نے بیوٹی سیلون سے 400 پاؤنڈز میں کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا تھا، تاہم چند دن بعد ان کے مسوڑھے اور گلے میں شدید سوجن پیدا ہو گئی۔

سارہ کا کہنا تھا کہ وہ اِسے دیکھ کر گھبرا گئیں اور انہیں لگا کہ وہ مر جائیں گی، تاہم ری ایکشن کے بعد سارہ فوری قریبی اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ گئیں اور چیک اپ کروایا جہاں بعد ازاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں 10 ہفتے تک ان کا علاج کیا گیا۔

سارہ کو جو دوا انجیکٹ کی گئی اس کے بارے میں واضح ہدایات ہیں کہ یہ قابل ڈرماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی استعمال کروایا جائے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اسرائیلی فرم میں تیار کی جانے والی یہ دوا جو سارہ کو انجیکٹ کی گئی، خطرناک اور جان لیوا الرجی ری ایکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سارہ خوش قمست ہیں کہ انہیں جو ری ایکشن ہوا وہ معمولی تھا ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھی ممکن تھے۔

اپنی کاسمیٹکس ٹریٹمنٹ کے خوفناک ری ایکشنز کے بعد سارہ نے سیلون اور اس کی بیوٹیشنز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کاسمیٹکس سرجری چہرے اور جسم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات اس کے خوفناک نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments