اس چیز کو کھانے سے جِلد تروتازہ اور وزن کم رہتا ہے۔۔۔ شوبز کی 3 اداکارائیں سحری میں کیا کھانا پسند کرتی ہیں؟

By Hamari Web

؟

 یوں تو پاکستانیوں کی سحری پراٹھے اور کھجلہ پھینی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی لیکن جب بات پاکستانی اداکاراؤں کی ہو تو انھیں رمضان میں بھی اپنی فٹنس کا خیال رکھنا پڑتا ہے اس لئے کھجلہ پھینی تو دور، ان کی سحری اتنی سادہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی جان کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ چلیے جانتے ہیں ہماری شوبز انڈسٹری کی تین کامیاب ترین اداکارائیں رمضان میں اپنے وزن کنٹرول کرنے کے لئے سحری میں کیا کھاتی ہیں۔ 1- فضا علیایکٹر اور ماڈل فضا علی ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں لیکن دیکھنے میں ابھی بھی پہلے کی اسمارٹ اور نازک اندام ہیں۔ فضا کی سحری عام پاکستانیوں کی طرح انڈے پراٹھے پر مشتمل ہوتی ہے بس وہ اتنا خیال رکھتی ہیں کہ گھی یا تیل کا زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

 2- صنم جنگصنم جنگ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد حال ہی میں اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا ہے۔ صنم سحری میں تخ ملنگا اور ہلکے تیل میں تلا ہوا آملیٹ کھاتی ہیں۔ تخ ملنگا گرمی کا اثر کم کرنے اور جسم کی چکنائی کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کو فریش اور دانوں سے پاک بھی رکھتا ہے۔

 3- شائستہ لودھیجوان بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شائستہ لودھی کو دیکھ کر ان کی عمر کا صحیح اندازاہ لگانا ناممکن ہے کیونکہ شائستہ اپنا بہت خیال رکھتی ہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شائستہ لودھی ڈاکٹر ہیں اس وجہ سے وہ اپنی صحت اور جلد کا خیال بھرپور طریقے سے رکھنا جانتی ہیں۔ شائستہ لودھی سحری میں دہی، تخ ملنگا اور سیب یا کیلے کا جوس پیتی ہیں جس سے نہ صرف انھیں گرمی کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ اسمارٹنیس بھی برقرار رہتی ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments