ہانیہ عامر اور مومن ثاقب”دل کے چور”بن گئے

اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف سوشل ایکٹوسٹ، انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار مومن ثاقب کی ایک ساتھ انٹرنیٹ پر ایک تصویر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر مداح ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ابھرتے فنکار مومن ثابت بھی آج کل اپنے ایک کردار کے سبب خوب مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں، مومن ثا قب ایک چہکتے ہوئے اداکار ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد ر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ہر آنے والے دن کی مبارکباد کے ساتھ کچھ نیا کرنے اور ہار نہ ماننے کا حوصلہ دیتے نظر آ تے ہیں۔

مومن ثاقب کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر ہانیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر دونوں کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے ’دل کے چور‘ نامی ایک پراجیکٹ میں کام کر رہے جسے پاکستان کی معروف ہدایتکارہ شازیہ وجاہت ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments