“مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے”… جویریہ عباسی کا اعلان

اداکارہ جویریہ عباسی نے بطور سنگل مدر اپنا تجربہ شیئر کردیا۔

جویریہ عباسی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی طلاق اور بچی کی پرورش سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں کہتے ہیں سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے، میرے نزدیک یہ ایک پرجوش بات ہے۔جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ شوہر ہونا ضرورری ہے اور بچے مرد ہی پالے گا جب کہ میں ایک اداکارہ ہوں، اچھا کماتی ہوں، میرا طرز رہائش بہت اچھا ہے، میں اتنا کماتی ہوں کہ اپنی اولاد کو بہت اچھے سے پال سکتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے اور میں نے اپنی بیٹی کو بہت اچھے سے پالا بھی ہے تو کیا ضرورت ہے، مجھے نہیں سمجھ آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہیں، اگر ہوگیا ہے تو رونا بند کریں کیوں کہ اللہ نے آپ کو ایک موقع دیا ہے کہ آپ ایک برے تعلق سے نکل کر خود سے تعلق بنائیں اور اپنی زندگی جیئیں۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد مجھے وقت لگا، میرا اس وقت دل بہت ٹوٹا ہوا تھا میں روئی بھی بہت لیکن میری فیملی نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، لوگ کہتے تھے کہ کیوں کہ میں ایک اداکارہ ہوں، طلاق یافتہ ہوں اور بچی کی ماں بھی تو مجھ سے شادی کون کرے گا لیکن پھر میں نے فیصلہ کیا کوئی مجھ سے کیا مجھے اب کسی سے شادی نہیں کرنی۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی ، 2010 میں دونوں کی طلاق ہوئی، ان کی ایک بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی ہیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments