سر اگر آپ ایک بار وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو نیاز ی چوک کا نام ضرور تبدیل کریں‘ شہباز شریف سے انوکھا مطالبہ کر دیا گیا‘ حکومت ظلم اور زور زبردستی کے ساتھ بھی لڑکھڑا کر رہ گئی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹر صارف کے جواب میں کہا کہ اس نام کی نئی چوک کے حوالے سے کیا خیال ہے آپ کا؟

سر اگر آپ ایک بار وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو نیاز ی چوک کا نام ضرور تبدیل کریں‘ شہباز شریف سے انوکھا مطالبہ کر دیا گیا‘ حکومت ظلم اور زور زبردستی کے ساتھ بھی لڑکھڑا کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسیری میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے سحری کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالوں کے جواب بھیدیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف نے ناصرف اسی وقت ٹوئٹس کرنے والوں کو جواب دیا بلکہ 15 اپریل کے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کہ سابق وزیراعلی پنجاب ٹوئٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ٹوئٹ میں صارف نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جب دوبارہ وزیراعلی پنجاب بنیں تو براہِ کرم نیازی چوک کا نام ‘بابر اعظم چوک’ سے تبدیل کردیجئے گا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر صارف کے جواب میں کہا کہ اس نام کی نئی چوک کے حوالے سے کیا خیال ہے آپ کا؟

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments