ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کس کے اشارے پر چل رہے ہی ہے؟ حافظ حسین احمد نے بڑے سچ سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا

حزب اقتدار سیاسی باپ بنانے اور حزب اختلاف کرپٹ باپ بچا نے میں مصروف و مشغول ہیں: حافظ حسین احمد کا دبنگ بیان

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کس کے اشارے پر چل رہے ہی ہے؟ حافظ حسین احمد نے بڑے سچ سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پھر لانگ مارچ سے استعفوں کو منسلک کرنا پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی طے شدہ سازش نہیں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز اور چھوٹے میاں برادر یوسف کی رہائی مسلم لیگ لندن کے بیانیہ کے بجائے مسلم لیگ پاکستان کے بیانیہ کو آگے بڑھانا اسی سازش کی کڑیاں لگتی ہیں کیونکہ بڑے میاں کے مکمل خاندان کی لندن روانگی کیبعد جیل یاترا سے واپس آنے والے برادر یوسف ہی تخت مصرکے وارث قرار پا سکتے ہیں،اگر سکرپٹ میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو پھر تبدیلی کے دعویدارکی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا۔

حافظ حسین احمد نے کہاکہ اب تک آزادی مارچ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچاکر ایک باپ کو لندن پہنچا دیا گیاجبکہ رمضان المبارک کے بعد اسی طریقہ واردات کے انداز میں بیٹی کو بھی باپ کے پاس پہنچانے کاکنٹریکٹ طے ہوچکا،اس لیے دوسرے باپ سے جان چھڑانے کے لیے ہی شوکاز کاسہارا لیاگیاحالانکہ کل ہی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہہ دیا کہ دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن استعفے دینے کے لیے تیارنہیں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments