اینکرسوال کرنے والی خاتون پربرس پڑیں،ویڈیو منظرعام پر

تمہاری جرات کیسے ہوئی تم نےلائیوٹرانچمیشن کےدوران سوال کیا؟ خاتون اینکرسوال کرنے والی خاتون پربرس پڑیں،ویڈیو منظرعام پر آنے پر لوگ حیرت زدہ رہ گئے

مہاری جرات کیسے ہوئی تم نےلائیوٹرانچمیشن کےدوران سوال کیا؟ خاتون اینکرسوال کرنے والی خاتون پربرس پڑیں،ویڈیو منظرعام پر آنے پر لوگ حیرت زدہ رہ گئے ،رپورٹ کے مطابق رمضان ٹرانسمشن کے دوران ایک کالرکی طرف سے بیٹے کی پیدائش کی امید لیے وظیفہ پوچھنے پراینکررابعہ انعم برس پڑیں اورشاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئےلمباچوڑا لیکچردیدیا۔ان کےاس جواب کی ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہے ،سوال کرنے والے صاحب کی پانچ بیٹیاں تھیں لیکن بیٹا نہیں تھا۔

سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق پامید ٹیلی فون کالرنے میزبان رابعہ انعم سے وظیفہ پوچھ لیا اورانہیں امید تھی کہ وہ ان کے مسئلے کا کوئی حل بتائیں گی ۔ تاہم رابطہ انعم نے اپنے جواب کا مرکزی نقطہ ہی یہی رکھا کہ بچیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ، میزبان کاکہناتھاکہ عشرہ گزرنے پر ہم کہتے ہیں کہ اتنی رحمت ہم سمیٹ سکتے تھے لیکن ہم نے موقع کھو دیا، اللہ نے رحمت آپ کے گھر اتاری ہے، ایک بار نہیں پانچ بار اتاری ہے، اللہ آپ سے خوش ہوا، اللہ اتنا خوش ہے کہ پانچ بیٹیاں دی ہیں۔ رابعہ انعم کا مزید کہناتھاکہ پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بھی بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے ہیں، ان کا سپورٹس اور ویلفیر ایک طرف ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، یہ تو ہمیں اللہ کے رسول نے سکھایا کہ بیٹیوں کی عزت کیسے کریں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments