اگر مچھر کاٹ لے تو۔۔۔۔ گھر کی صفائی سے حسن کے نکھار تک، مختلف قسم کے سرکے اور ان کے بیش بہا فوائد

سرکہ عام طور پر اچار بناتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے یا پھر زیادہ سے زیادہ سلاد میں استعمال کرلیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو سرکے کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جن سے نہ صرف آپ اپنی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتے ہیں بلکہ یہ گھر کے دیگر امور میں بھی آپ کا مددگار ثابت ہوگا۔ 1- کیڑے مکوڑے بھاگنے کے لئے بہترینسفید سرکہ اسپرے بوتل میں ڈال کر براہِ راست کیڑے مکوڑوں پر اسپرے کریں۔ حتیٰ کہ یہ پودوں پر بھی اسپرے کیا جاسکتا ہے اس سے پیڑ پودوں پر لگنے والے کیڑے مکوڑے ختم ہوجائیں گے 2- بالوں کو سلکی بنائےسیدھے، سلکی اور چمکدار بالوں کے لئے اسپرے بوتل میں دو حصہ پانی اور ایک حصہ سفید سرکہ ڈال کر ہلالیں اور سر میں اچھی طرح اسپرے کریں۔ دس منٹ بعد سر دھو لیں۔ 3- باتھ روم کلینرسرکے میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء کے علاوہ وائٹننگ خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ایک حصہ سرکہ ،باقی دو حصے پانی میں ملا کر باتھ روم میں ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں۔ کونہ کونہ چمک اٹھے گا۔ 

 4- کپڑوں کے داغاگر شرٹ پر داغ دھبے لگ جائیں تو تھوڑا سا سفید سرکہ چھڑکیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد شرٹ دھولیں۔ داغ گائب ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ یہ قالین صاف کرلینے کے لئے بھی کارآمد ہے۔ 5- عمر کے اثراتایک گلاس سادے پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگالیں۔ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔ یہ جِلد سے مردہ خلیات کا خاتمہ کرکے نئی جان ڈال دے گا۔ 6- چہرے کے دانےسیب کا سرکہ پانی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے اضافی تیل، چکنائی، جِلد کے مختلف انفیکشنز اور بند پورز کو کھولنے میں مدد مِلتی ہے۔ 

 7- اگر مچھر نے کاٹ لیا ہے تو۔۔۔مچھر کے کاٹنے سے کھجلی تو ہوتی ہی ہے لیکن اکثر مچھر خطرناک بیماریاں بھی ساتھ لاتے ہیں۔ سیب کے سرکے میں اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جسے پانی میں گھول کر متاثرہ حصے پر لگانے سے مچھر کے کاٹنے کے بعد ہونے والی خارش اور سوجن میں کمی آسکتی ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments