کیا علی انصاری کے بعد اداکارہ مشال خان نے بھی منگنی کر لی؟ اپنی پوسٹ سے سب کو حیران کر دیا

مشال خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں ۔ مشال خان نے شہرت ڈرامہ سیریل سنو چندا سے حاصل کی۔جس میں انہوں نے کنزہ کا کردار ادا کیا ۔

جس انداز سے انہوں نے کردار کو نبھایا اسی نے انکا نام انڈسٹری میں نام پیدا کر دیا اور وہ اتنی مشہور ہوئیں کہ انہیں ڈرامے کے پہلے سیزن کے بعد دوسرے سیزن میں بھی شامل کیا گیا ۔

جبکہ مشال نے ڈرامہ سیریل میرے ہمدم ، خاص ،ایک ویب سیریز “لفافہ دیں” میں بھی کام کر ر کھا ہے ۔اور ایک ٹریول شو ” حیرت انگیز نورڈکس ” بھی ہوسٹ کر کھا ہے جوکہ ہم ٹی وی پر نشر ہوتا تھا ۔

اس کے علاوہ مشال خان پچھلے سال اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن دو ہزار بیس میں ہی اس جوڑے کے راستے جدا ہو گئے اور اب علی انصاری نے حسین اداکارہ صبور علی سے منگنی کر لی یہ منگنی گھر پر ہی کی گئی ۔جس میں گھر کے افراد اور قریبی رشتہ دار ہی شامل تھے۔

اس کہانی میں ڈرامائی موڑ تو تب آیا جب کچھ دن پہلے اداکارہ مشال خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہیں منگنی کی انگوٹھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے ۔جس سے ان کے مداح اور تمام لوگوں کومعلوم ہو ہی گیا کہ مشال خان بھی کسی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔

لیکن اس کا خلاصہ تب ہوا جب ان کے ساتھی اداکار قاسم خان نے انکے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپشن کچھ یوں تھا کہ ” آپ یقین رکھتے ہیں کہ زمین پر پریاں ہوتی ہیں ، لیکن مجھے یقین ہے کیونکہ میں ایک سے مل چکا ہوں” ساتھ ہی انہوں نے مشال کو ٹیگ بھی کیا ور اپنے ڈرامے خواب نگر کی شہزادی کی تشہیر بھی کی۔

مزید یہ کہ مشال نے جواباََ اس پوسٹ کو دوبارہ شئیر بھی کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی محبت کا اظہار ” دل والے ” ایموجی کے ساتھ کیا ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments