’سیلجان خاتون‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سیلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ دیدم بالچن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیملی میں اس نئے اضافے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔انہوں نے بیٹے کا نام ’عالیجان‘ رکھا ہے، جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیا۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے چہرے کو واضح نہیں کیا اور ایک ایموجی کے ذریعے چہرے کو چھپا دیا۔

سیلجان خاتون نے کچھ دن پہلے ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ کچھ دن میں ہی وہ ننھے مہمان کی والدہ بن جائیں گی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments