شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں ڈال دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدنماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔ نیب کی طرف ن لیگی صدر کا کیس آیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ اپنے ملک میں آناچاہتے ہیں مگر ہمارے ہاں موجود چور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments