لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کا بازاروں اور سڑکوں پر رش، حکومت نے بھی شہریوں کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا، گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کو نتھ ڈالنے کا منصوبہ تیار

پنجاب حکومت نے شہریوں کو روکنے کے لئے بازاروں کی جانب آنے والی والے راستوں پر بیر یئرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کا بازاروں اور سڑکوں پر رش، حکومت نے بھی شہریوں کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا، گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کو نتھ ڈالنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو باز کی جانب سے آنے سے روکنے کے لیے راستوں پر بیریئرز لگادیے گئے ہیں، اسلام پورہ، گلشن راوی، بادامی باغ اور انار کلی بازار سمیت تمام بازاروں میں بیریئرز لگائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے بیریئرز پہنچنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے کیوں کہ عیدالفطر پر کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاون میں مزید سختی کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments